عدلیہ کی تقسیم اور چیف جسٹس کے خلاف مہم کامیاب ہونے نہیں دینگے، عمران خان


لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا پلان ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کرکے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائیں اور ہم یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین و قانون نہیں رہے گا۔سینئر صحافیوں سے ملاقات میں انہوں ںے کہا کہ دفعہ 144 ختم ہوگئی ہے ہم دوبارہ سڑکوں ہر نکلیں گے، ہم جلد انتخابی جلسے شروع کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا پلان ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کرکے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائیں اور یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کروانا چاہتے لیکن اگر 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین و قانون نہیں رہے گا۔
عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کا کبھی نہیں کہا، ہم چوروں سے بھی کوئی بات نہیں کریں گے تاہم میں بات چیت سے مسائل حل کرنے کا حامی ہوں، ان چوروں کا مسئلہ صرف این آر او کا حصول ہے اور مجھے معلوم ہے این آر او کے بغیر یہ کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔
گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے، نااہل ہونے سمیت ہر مشکل کے لیے تیار ہوں، 8 مارچ کے واقعات پچیس مئی کا پارٹ ٹو تھا، وہی آفیسرز کل کے واقعے میں ملوث ہیں جو پچیس مئی کو تھے۔
انہوں ںے کہا کہ ان کا منصوبہ یہ ہے کہ عمران خان گرفتار ہو یا نااہل ہو اس کے بعد ہی انتخاب کروائیں گے، مجھے نااہل کریں یا گرفتار، میچ ہم جیت چکے ہیں بس یہ زبردستی گراؤنڈ میں پچاس اوورز پورے کر رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں مجھ پر حملے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ میں الیکشن کے لیے تیار ہوں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جس انداز سے پرچے درج ہورہے ہیں لگتا ہے میرے خلاف مقدمات کی جلد سنچری ہونی والی ہے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

12 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

19 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

29 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

55 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago