اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں عدم پیشی پر عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری ملزمہ کے ملازم کے حوالے کردیا جبکہ تحقیقاتی ادارے نے انٹرپول کے ذریعے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری لے کر ایف آئی اے کی ٹیم فرح گوگی کے گھر پہنچی جبکہ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ۔ فرح گوگی کے ملازم نے وارنٹ گرفتاری وصول کیے، عدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے کی بنیاد پر جاری کیے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے، فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔
ذرائع نے بتایا کہ فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی طور پر دلوانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے، تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…