منی لانڈرنگ کیس؛ بیرون ملک فرار فرح گوگی کے ورانٹ گرفتاری ملزمہ کے ملازم کے حوالے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں عدم پیشی پر عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری ملزمہ کے ملازم کے حوالے کردیا جبکہ تحقیقاتی ادارے نے انٹرپول کے ذریعے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالت سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری لے کر ایف آئی اے کی ٹیم فرح گوگی کے گھر پہنچی جبکہ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ۔ فرح گوگی کے ملازم نے وارنٹ گرفتاری وصول کیے، عدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے کی بنیاد پر جاری کیے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے، فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔
ذرائع نے بتایا کہ فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی طور پر دلوانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے، تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

50 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

56 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago