کینبرا(قدرت روزنامہ)خواتین کے لباس پر گھٹیا تبصروں پر آسٹریلوی نیوز اینکر غصہ ہوگئیں . غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوز ویب سائٹس کے بے ہودہ گفتگو کو دوبارہ شائع کرنے پر آسٹریلوی نشریاتی ادارے کی میزبان لیزا ملر نے بھرپور احتجاج کیا .
اپنے ویڈیو پیغام میں لیزا ملر نے کہا کہ میں نے کیا پہن رکھا ہے، سوشل میڈیا پر گھٹیا تبصرے اور انتہائی واہیات، بے ہودہ گفتگو کی گئی جو میں دہرا بھی نہیں سکتی . انہوں نے کہا کہ نیوز ویب سائٹس نے میری تصاویر کو ان ہی نفرت انگیز تبصروں کے ساتھ دوبارہ شائع کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کی ویب سائٹ وزٹ کریں . خاتون اینکر نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر مسائل کا نہیں، حل کا حصہ بنیں، نفرت انگیز تبصرے کرنے کے بجائے ان کا ساتھ دیں، دنیا کو تمام انسانوں کے لیے یکساں طور پر ایک مثبت جگہ بنائیں .
. .