نیب نے فیض حمید کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس واپس کردیا۔دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق نیب کو بھیجےگئے ریفرنس پر بیورو نےکوئی ایکشن نہیں لیا اور شکایت واپس کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ چند ہفتے قبل نیب کے راولپنڈی آفس کو ایک فائل موصول ہوئی جس میں فیض حمید کے انکم ٹیکس کا ریکارڈ اور دو صفحات پر مشتمل ایک شکایت نامہ موجود تھا، شکایت نامے پر چکوال سے تعلق رکھنے والے چند نامعلوم افراد کے دستخط تھے، شکایت نامے میں درخواست کی گئی تھی کہ فیض حمید کے خلاف انکوائری کی جائے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب نے فائل کا جائزہ لینے اور حکام سے مشاورت کے بعد شکایت واپس کردی کہ متعلقہ حکام کے توسط سے بیورو کو باضابطہ درخواست کی جائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ نئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ کی تعیناتی کے بعد توقع ہےکہ معاملہ نیب کو واپس بھیجا جائےگا۔

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

7 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

14 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

23 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

53 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

1 hour ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 hour ago