چاہتے ہیں سب کو مردم شماری پر اعتماد ہو کہ انہیں گنا گیا ہے: شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کو مردم شماری پر اعتماد ہو، سب کو اطمینان ہو کہ انہیں گنا گیا ہے، سندھ حکومت کے پاس بھی ڈیٹا ہو۔یہ بات انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو گنا جائے گا، تاکہ معلوم ہو کہ کتنے وسائل استعمال ہو رہے ہیں، ان سارے فیصلوں کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا کسی پارٹی سے لڑنا نہیں ہے، بلکہ پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے، ثابت کر سکتا ہوں کہ عمران خان یہ سب پاکستان کے خلاف کر رہے ہیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ معیشت کو عمران خان نے نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی اور پھر اسے مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کئی بار مردم شماری پر بات کی، دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے خدشات پر بات ہوئی ہے کہ نہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے مگر پاکستان میں الگ صورتِ حال ہے، مہنگائی اور رمضان میں عوام کو ریلیف دینے پر بات ہوئی ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے ہی غیر ضروری اخراجات کم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مختلف محکموں کو مجسٹریٹ کے اختیارات قانون اور ضرورت کے مطابق دیے جائیں گے، مجسٹریٹ کے اختیارات بیورو آف سپلائی کو دیے جائیں گے، مہنگائی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سارے فیصلوں کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے، ریلیف کے لیے بچت بازار لگائے جائیں گے، پولیس کو جدید ہتھیار دینے کی منظوری دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Recent Posts

افسوس ایسے فتوے پڑھنے کو ملتے ہیں جن میں حکمرانوں کی خواہشات ناچتی نظر آتی ہیں:حامد میر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اللّٰہ کی کتاب مومن کو غلامی کے طریق نہیں…

44 mins ago

ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری سناتے…

47 mins ago

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اور…

51 mins ago

متحدہ عرب امارات کاروبار کرنے والوں کیلئے خوشخبری

یواے ای(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے نئے ٹیکس ریلیف کا اعلان کیا ہے اس…

1 hour ago

سولر پینلز سستے ہونے کے بعد سولر بیٹری کی قیمت میں بھی کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی…

1 hour ago

درہم، ریال اور پاؤنڈ: آج پاکستان میں غیرملکی کرنسی کے تبادلے کی شرح

کراچی(قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور اماراتی درہم…

1 hour ago