حج پالیسی 2023 کی منظوری؛ حج درخواستوں کی وصولی 16 مارچ سے شروع ہوگی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی جبکہ حج درخواستوں کی وصولی 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2023 میں مفت حج کی کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستانی عازمین کیلیے حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مختص ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات کیلیے حج اخراجات کا تخمینہ 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقوں کیلیے حج اخراجات کا تخمینہ 11 لاکھ 65 ہزار روپے ہے، اگر پیسے بچ گئے تو حجاج کرام کو واپس کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج سے صرف ضروری اخراجات لیے جاتے ہیں، ہمارے درخواست پر سعودی حکومت نے حج اخراجات میں کمی کی، سعودی عرب میں ٹیکس بڑھنے سے اخراجات میں اضافہ ہوا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا روپے کی قدر کم ہونے سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا، عازمین حج کو تمام سہولیات فراہمی کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں، رواں سال عازمین حج کو مٹی و مزدلفہ میں ٹرین کی سہولت میسر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے حج اخراجات بھارت اور بنگلہ دیش سے کم ہیں، انڈیا میں حج اخراجات ساڑھے 13 لاکھ روپے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ حج اسکیم متعارف کرائی ہے۔

Recent Posts

پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ…

13 mins ago

ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد…

15 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع…

20 mins ago

اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے معافی مانگ لی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو…

22 mins ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

29 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر نئی قومی…

35 mins ago