اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز سے بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی . سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردرجہ حرارت میں اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے .
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ماہ مارچ کے آخری دنوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے . رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اوردن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے . بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے . مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا . سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردرجہ حرارت میں اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے .
. .