پی ڈی ایم کا کے پی میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشنز کا بائیکاٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے کوئی بھی امیدوار این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کے حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے اس بارے میں رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہماری پالیسی اور فیصلہ ہے کہ اب کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،اب صرف اور صرف عام انتخابات کی تیاری جاری ہے اور جنرل الیکشن میں ہی حصہ لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ نشستیں تحریک انصاف نے خالی کیں ،وہی الیکشن کا شوق پورا کرے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے اس سے قبل ان 24 قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیاتھا جن پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔

خیبرپختونخوا سے مذکورہ تینوں نشستوں پر 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں علی محمد خان ، فضل محمد خان اور حاجی شوکت علی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مذکورہ ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد مذکورہ تینوں نشستوں پر گزشتہ سال 16 اکتوبر کو منعقدہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی جن پر حلف نہ لینے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان نشستوں کو خالی قراردیا ہے ۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago