عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے 1834 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی . نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 69 ہزار324 روپے کی سطح پر آگئی .

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2120 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1817.55 روپے کی سطح پر مستحکم رہی .

. .

متعلقہ خبریں