رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں کل سے سمندری ہوائیں چلنے اور چند ہفتے تک شہر کا موسم بہتر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ رمضان کے پہلے اور دوسرے عشرے میں ملک میں موسم بہتر رہے گا۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق سندھ میں بیشتر مقامات پر چند دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔جواد میمن کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر مقامات پر مارچ، اپریل اور مئی میں معمول سے زائد درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔جواد میمن کا کہنا ہے کہ مارچ اور اپریل میں مغربی ہواؤں کے 2،2 سسٹمز ملک پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کے سسٹمز آنے سے پہلے درجہ حرارت زائد رہیں گے۔
جواد میمن کا کہنا ہے کہ سسٹمز کے باعث بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، مارچ میں غیر معمولی بارشوں کی بھی پیش گوئی ہے۔ملک میں 12 مارچ کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ 14 یا 15 مارچ تک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز رہے گا، 18 سے 22 مارچ کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم ملک پر اثر انداز ہونے کا بھی امکان ہے۔جواد میمن کے مطابق خیبرپختونخوا، وسطی و بالائی پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے۔
جواد میمن کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے باعث ملک کے 80 سے 90 فیصد علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

4 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

4 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

4 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

4 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

5 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

6 hours ago