ایران میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گڑھی خدا بخش کے رہائشی 5 افراد جاں بحق


لاڑکانہ (قدرت روزنامہ) ایران میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث گڑھی خدا بخش بھٹو کے رہائشی 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعے میں گڑھی خدا بخش کے گاؤں راضی پتافی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، گیس سلنڈر ایران کے علاقے فلعہ گابری میں مقیم منیر پتافی کے گھر میں پھٹا، واقعے میں منیر پتافی کے 2 بیٹے اور 3 بھانجیاں جاں بحق ہوئیں۔
مرنے والوں میں 19 سالہ غلام رضا، 16 سالہ محرم علی، 6 سالہ بھٹائی، 3 سالہ ام فروا اور ایک سال کی شیریں شامل ہیں، جھلسنے والوں میں 4 عورتیں اور ایک مرد شامل ہے۔
ورثا کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا ایران کے ہسپتال میں علاج جاری ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ مرحومین کے آبائی گھر پہنچ گئے۔لواحقین نے بتایا کہ پتافی خاندان 25 برسوں سے ایران میں مقیم تھا، پتافی خاندان ایران کی فیکٹریوں میں مزدوری کرتا تھا، ایران حکومت مکمل تعاون کر رہی ہے، میتیں 2 دن میں گاؤں پہنچ جائیں گی۔

Recent Posts

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

8 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

22 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

27 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

40 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

40 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

51 mins ago