اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ، گھڑی چور، گیدڑ بزدلی اور خوف کا نمونہ عبرت بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ لوٹ مار کی فرد جرم سے بچنے کیلئے ٹانگ پر پلستر باندھ لیا، فارن فنڈنگ سے بچنے کے لئے معذور ہوگئے،، ٹیریان کیس سے فرار میں سکیورٹی بہانہ بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف دھمکیوں کے کیس میں بزرگ بن گیا، روزانہ ایک نیا بہانہ، میں نے عدالت نہیں جانا، میں تلاشی نہیں دوں گا، میں میڈیکل نہیں کراؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے، دوسری طرف پیشی کے بغیر ریلیف چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سوچ کے ترازو کے ایک پلڑے میں لاء ہے، دوسرے طرف لاڈلا ہے، ترازو کے پلڑے برابر کرو۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…