آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سوا 2 ماہ میں 13 روپے 97 پیسے بجلی مہنگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے حکومت نے سوا دو ماہ کے اندر 13روپے 97 پیسے بجلی مہنگی کر دی۔حکومت نے بجلی کے صارفین پر سر چارجز سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لاگو کیے، پاور سیکٹر کا 26 سو ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ بھی صارفین پر ڈال دیا گیا، حکومت کی جانب سے نیپرا کو 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مزید سرجارچ عائد کرنے کی درخوراست کی گئی ہے، بقایا جات کے نام پر آئندہ 8 ماہ میں 14 روپے 24 پیسے تک اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا، بقایاجات کی پہلی قسط 2 روپے 75 پیسے رواں ماہ صارفین سے وصول کی جائے گی۔
جنوری 2023 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے 48 پیسے فی یونٹ بھی رواں ماہ وصول کیے جائیں گے، کسانوں کو بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کے 3 روپے 60 واپس لیے جا چکے، درآمدی صنعتوں کو بجلی کے بلوں پر دیا جانے والا رعایتی پیکیج بھی ختم ہو گیا، 11 جنوری کو فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، 17 جنوری کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گھریلو صارفین کیلئے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا۔
پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمرشل صارفین سمیت تمام صارفین کیلئے 4 روپے 45 پیسے تک اضافہ ہوا، 8 فروری کو کسان پیکیج کی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سبسڈی ختم کر دی گئی، 28 فروری کو برآمدی انڈسٹری کا 19.99 روپے فکس رعایتی پیکیج بھی ختم کر دیا گیا، 6 مارچ کو 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک سرچارج عائد کیا گیا ہے۔

Recent Posts

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

8 mins ago

اوستہ محمد میں خاتون کا قتل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہلخانہ کا احتجاج

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر گنداخہ…

30 mins ago

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

51 mins ago

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

1 hour ago

دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو…

1 hour ago

کوئٹہ، 3 معصوم بہن بھائیوں کا قتل، ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیشن جج سریاب جناب نجیب اللہ کاکڑ نے 4معصوم بہن بھائیوں کو تیز دھار…

1 hour ago