اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) نے پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ اعظم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کیلئے متعلقہ آر اوز سے رابطہ کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے خط میں کہا کہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ آر اوز کا یہ اقدام شفاف انتخابات سے انحراف اور کھلے عام خلاف ورزی ہے، تحریک انصاف امیدواروں کا استحقاق ہے کہ انہیں کاغذات نامزدگی فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نوٹس لے کر آر اوز کو کاغذات نامزدگی دینے کی ہدایت کریں، کاغذات نامزدگی فراہمی میں دیر قبل از وقت دھاندلی اور قانون کی خلاف ورزی تصور ہو گی۔
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…