اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو عمر قید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے وقوعہ کے 9 ماہ بعد کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ عمر قید کا دورانیہ ملزم کے زندگی کے ختم ہونے تک ہوگا۔ پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کیس کی پیروی کی۔
خاتون نے تفتیشی کے دوران اور مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا تھا۔
خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد سفیر نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ اور غیرملکی خاتون کے گھر پر ڈیوٹی کرتا تھا جس نے گزشتہ برس چھ جون کو غیر ملکی خاتون سے اس کے گھر میں زیادتی کی تھی۔
متاثرہ غیر ملکی خاتون اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سے منسلک ہیں جنہوں نے گھر کے سکیورٹی گارڈ پر ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔ سویڈش خاتون کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے رات کو خاتون کے بیڈ روم میں زیادتی کی تھی۔

Recent Posts

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

1 min ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

18 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

48 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

59 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago