صدر بتائیں کہ کتنے گرین کارڈ ہولڈر اور امریکی کابل میں رہ گئے، جوبائیڈن سے سوال پوچھ لیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی سینیٹ میں ری پبلکن صدر جو بائیڈن پر دبا ئوڈال رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں رہنے والے امریکیوں ، گرین کارڈ ہولڈرز اور امیگرینٹ ویزا کے خصوصی درخواست گزاروں کی تعداد قوم کے سامنے لائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹر ٹام کاٹن کی قیادت میں 26 ریپبلکن ارکان نے بائیڈن کو مکتوب ارسال کیا جس میں اگست کے آخرمیں انخلا کی کوششوں کے بعد وہاں پر رہ جانے والے امریکیوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کی تعداد کی بابت استفسار کیا گیا ہے۔ارکان نے ایک ہفتے کے اندر اندر معلومات فراہم کرنے کو کہا ۔خط میں مزید کہا گیا کہ

امریکی شہریوں ، مستقل رہائشیوں اور افغانستان میں پیچھے رہ جانے والے اتحادیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔مکتوب پر دستخط کرنے والوں نے ان رپورٹوں پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ افغان یا خطرناک اور پرتشدد مجرموں سمیت نا اہل افراد موجود ہیں۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

31 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

40 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

46 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

48 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

55 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

56 mins ago