مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ الیکشن بھی جیتے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں سارے مفاد پرست لوگ جمع ہیں جن کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ یہ راہزنوں کے ٹولے پر مشتمل غیر فطری اتحاد ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔
مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ کے فضل وکرم اور عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

ہم مدت بھی پوری کریں گے اوران شاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کا عہد کر رکھا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کو آفر دے چکی ہے ہ دونوں مل کر حکومت گراد دیں۔ جبکہ دوسری طرف جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نہ استعفے دے گی نہ لانگ مارچ ہوگا، شہباز شریف کا مزاحمت اور مفاہمت سے انکار درحقیقت نواز شریف کے بیانیہ سے انکار ہے، قومی حکومت کے قیام کی باتیں مفاہمتی پالیسی کا حصہ ہے شہباز شریف اپنے مفاہمتی ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔
حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں نہ استعفے دیں گی، نہ تحریک عدم اعتماد لائیں گی اور نہ ہی لانگ مارچ ہوگا، کراچی کا جلسہ تحریک انصاف کی حکومت کے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف تھا، مولانا فضل الرحمان نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ استعفوں کا معاملہ لاکر پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے الگ کیا، جن استعفوں کا جواز پیدا کرکے پیپلز پارٹی کو الگ کیا گیا وہ استعفے اب کہاں ہیں؟

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

55 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

1 hour ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

1 hour ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago