راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے راولپنڈی ضلع کیلئے 15 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواران کے ناموں کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاالرحمن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی نے امیدواروں کا اعلان کیا جبکہ جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ میں امیدواروں کے انٹرویو لیے گئے جس میں امیدواران کی جانب سے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
امیدواروں میں پی پی 6 مری سے ارشد عباسی، پی پی 7 کلر سیداں راجہ ضیاء بشیر، قاری یوسف پی پی 8 گوجر خان، خالد مبین پی پی 9 گوجر خان، مفتی محسن نواز پی پی 10، ملک ریحان بابر، قاری افتخار شامل ہیں۔
پی پی 11 مفتی مسرت اقبال عباسی، چوہدری زاہد پی پی 12، سردار راشد نعیم، قاری فدا صدیقی اور پی پی 13 ضیاءاللہ خان، مولانا بشارت نوید امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح پی پی 14 مولانا گل عظیم شاہ پی پی 15، مولانا عمر علی حقانی امیدوار نامزد ہوئے ہیں، پی پی 16 قاری کرامت الرحمن، پی پی 17 پروفیسر زبیر عباسی امیدوار ہوں گے۔ پی پی 18 ڈاکٹر ضیاءالرحمن، پی پی 19 ٹیکسلا اقبال اعوان جبکہ پی پی 20 ٹیکسلا ملک سفیر عالم کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔دوسری جانب جے یو آئی نے ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…