کھجور اور دہی ملا کر کھانے کے فائدے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کھجور کے فوائد اور دہی کے فوائد سے شاید ہی کوئی شخص ہوجو واقف نہ ہو ،اللہ تعالیٰ نے دونوں میں بیشمار فوائد پنہاں رکھے ہیں ۔ہمارے نبی کریم ﷺ نے بھی کھجور کے بے شمار فوائد کے بارے میں ہمیں بتایا ،اسی طرح دہی بھی بیشمارفوائد کی حامل ہے ان دونوں کے ملاپ سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں وہ بہت ہی قیمتی ہے۔ای سو بیس گرام کھجوریں لے لیں اب ان کھجوروں کو صاف کر کے ان کی گٹھلیاں نکال دیں۔ گھٹلیاں پھینک دیں اور کھجوروں کو محفوظ کر لیں اب ان کھجوروں کو بہت

باریک باریک لمبائی کی طرف یا گول کاٹ لیں اگر باریک کُتر نہ سکیں تو پھر ھاون دستہ میں کوٹ لیں ا ب ایک کلو گرام دودھ میں ڈال دیں اور بلینڈر کی مدد سے خوب مکس کر لیں اس وقت تک بلینڈ کریں جب تک جوس جیسا نہ بن جائے یعنی کھجور دودھ میں حل ہوجائے تو اس دودھ میں ایک دو چمچ دہی ڈال کر رکھ دیں(دہی ڈالنے سے یہ دہی کی طرح بن جائے گا)جب یہ چوبیس گھنٹوں میں سارا دہی بن جائے ۔ دہی کا ذائقہ تو آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کس قدر لذیذ ہوگالیکن فوائد کے لحاظ سے بھی بہترین ہے۔بہتری اینٹی آسیڈنٹ یعنی مانع تکسید ہے جو بڑھاپا جلدی آنے کو روکتا ہے،خون کی کمی کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔اعصابی کمزوریوں کا بہترین حل ہے۔پیٹ کے امراض کو مفید ہے جگر کے فعل کو صحیح کرتا ہے جسمانی محنت کرنے والوں کی تھکاوٹ کو دور کرنے میں لاجواب ہے ،پہاڑی علاقوں کے لوگ جو زیادہ بلندی کی وجہ سے آکسیجن کی کمی کاشکارہوں .ان لوگوں کے لئے نہایت اکسیر ہے آپ کے لئے ضروری ہے کہ رمضان المبارک کے دنوں میں ایک بار ضرور تیار کر کے استعمال کریں کیونکہ اس دہی کے استعمال کے بعد روزہ سے ہونے والی کمزوری بالکل ختم کرتا ہے اور توانائی پیدا کرتا ہے ،پیاس بجھاتا ہے اور معدے اور آنتوں کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے،صبح و شام کھانا کھانے سے پہلے یا پھر کھانا کھانے کے ایک سے ڈیڑ ھ گھنٹہ بعد 2 سے 3 چمچ استعمال کریں ۔رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے بعد استعمال کریں ۔اس مرکب کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں ۔گرمیوں میں کوشش کریں کہ کم مقدار میں تیار کریں اور سردیوں میں زیادہ تیار کر سکتے ہیں کیونکہ ہر ایک کے پاس محفوظ کرنے کے لئے فریج نہیں ہوتا ۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

16 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

32 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago