لاہور قلندرز کو بولنگ کیوجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے، کامران غلام


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے بیٹر کامران غلام کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں . ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کامران غلام نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں پچز کی وجہ سے زیادہ رنز بن رہے ہیں جس سے بیٹرز کو فائدہ ہو رہا ہے اور فینز بھی انجوائے کر رہے ہیں .


انہوں نے کہا کہ اس پی ایس ایل کے آغاز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی لیکن میں نے محنت جاری رکھی اور جب دوبارہ موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھایا . کامران غلام کا کہنا ہے کہ کوچز نے نیٹ پر مجھے ذہنی طور پر مضبوط بنایا اور بہت سپورٹ کیا، یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کا بہت فائدہ ہوا، پنڈی اسٹیڈیم کی پچز ایسی ہیں کہ 230، 240 رنز آرام سے بن جاتے ہیں، باؤنڈریز بھی چھوٹی ہیں .
ان کا ماننا ہے کہ لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے . لاہور قلندرز کے بیٹر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 میں ہماری بولنگ سب سے ٹاپ پر ہے، اچھی بولنگ ہو تو اس سے بڑا فرق پڑتا ہے، ہمارے بولرز اتنی آسانی سے رنز نہیں دیتے اور نہ ہدف آسانی سے پورا کرنے دیتے ہیں .
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں کھیل کر خوشی ہوتی ہے، کراؤڈ کی بہت زیادہ سپورٹ ہوتی ہے جس کا فائدہ ہوتا ہے، گزشتہ برس بھی بہت کراؤڈ آیا تھا جس سے حوصلے بڑھتے ہیں اور ہم نے پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے کراؤڈ کے سامنے جیتی تھی .

. .

متعلقہ خبریں