عمران خان یا کسی سیاسی جماعت کی حمایت میں دلچسپی نہیں: بریڈ شرمین


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر امریکی کانگریس مین بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ بہت سے معاملات پر عمران خان سے اختلاف رکھتا ہوں، عمران خان یا کسی سیاسی جماعت کی حمایت میں دلچسپی نہیں۔بریڈ شرمین نے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات کے بعد ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آصف محمود پاکستان میں حالیہ پیش رفت پر بات کرنے کے لیے میرے گھر آئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی ارشد شریف اور ظلِ شاہ کی اموات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، عمران خان سے فون پر بات ہوئی ہے اور خوشی ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے مسائل پر گفتگو کی۔امریکی کانگریس کے رکن کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر امریکا میں تشویش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ شخصی آزادیوں پر قدغن کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن نے عمران خان کی تقریر پر پابندیوں اور سیاسی سرگرمیوں کر روکنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، شہریوں کے اظہار و ابلاغ کے حق کا احترام کرے۔
بریڈ شرمین نے کہا کہ 26 سال سے خارجہ امور کی کمیٹی میں فرائض سر انجام دے رہا ہوں، پاکستان امریکا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں انسانی حقوق کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت میں قطعاً دلچسپی نہیں۔
امریکی کانگریس بریڈ شرمین کا مزید کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان کا مکمل احترام کرتے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے سے نہیں کترائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پُرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کیا جانا بھی حکومت پر لازم ہے، پاکستان میں زیرِ حراست تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے۔
بریڈ شرمین سے عمران خان کا رابطہ
واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
عمران خان سے گفتگو سے پہلے پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔ڈاکٹر آصف نے چند روز پہلے پاکستان میں سیاسی صورتِ حال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔

Recent Posts

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

6 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

15 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

45 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

60 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 hour ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

1 hour ago