سانحہ مانگی ڈیم کیخلاف دھرنا جاری احتجاجی مظاہرے، آج شٹرڈاؤن، کل پہیہ جام ہوگا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم شہدا کے شہادت کے المناک واقعہ اور دھرنا کمیٹی کے سربراہ نواب ایاز خان جوگیزئی کے فیصلوں کے مطابق آج پورے صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں،ضلعوں میں آل پارٹیز، انجمن تاجران کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی مظاہروں، جلسوں، جلوسوں کا انعقاد ہوا۔احتجاجی مظاہروں اور جلسوں میں عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیاکہ احتجاجی دھرنا کمیٹی کے تمام مطالبات جس میں فوری طو رپر ایف سی کو ضلع زیارت اور ہرنائی سے واپس کیا جائے، مانگی ڈیم لیویز شہدا سانحہ سمیت زیات اور ہرنائی میں رونماء ہونیوالے تمام دہشتگردانہ اور دیگر واقعات کی اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے اور ضلع زیارت کے ڈپٹی کمشنراور ایف سی کیپٹن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے شامل ہیں کو فی الفور تسلیم کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز احتجاجی دھرنا کمیٹی کے سربراہ نواب ایاز خان جوگیزئی نے احتجاجی شیڈول جس میں 3ستمبر کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرہ، 4ستمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور 5ستمبر کو تمام اہم قومی شاہراہوں کو مکمل طور بند کرکے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ اس فیصلے کی روشنی میں گزشتہ روز 3ستمبر کو آل پارٹیز جس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام، مسلم لیگ ن،نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی قومی وطن پارٹی،جمعیت اہلحدیث اور مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام ہر تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں، جلسوس، مظاہروں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے آل پارٹیز کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں، احتجاج دھرنا کمیٹی کے منتظمین کے اراکین، انجمن تاجران کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔کوئٹہ کا عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ بمقام ٹیکسی اسٹینڈ سے برآمد ہوا جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے باچا خان چوک پر جلسے میں تبدیل ہوا۔ جس سے دھرنا کمیٹی کے رکن یوسف خان کاکڑ، پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری عبدالرؤف خان، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ، ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے فرزند ارجمند خوشحال خان کاکڑ، نیشنل پارٹی کے نیاز بلوچ،جمعیت اہلحدیث کے مولانا عصمت اللہ سالم،مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، قومی وطن پارٹی کے عبدالجلیل بازئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے احسان اللہ افغان، اے این پی کے شاہ عالم، دھرنا کمیٹی کے ممبران سردار فرید اللہ دومڑ، ملک حبیب اللہ کاکڑ، مفتی حسین پانیزئی،پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ مانگی ڈیم زیارت لیویز شہدا کے سانحہ کو آج 10دن ہوگئے ہیں اور احتجاجی دھرنے کے شرکاء لاشوں کو رکھ آج بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن سلیکٹڈ نااہل ناکام حکومت احتجاجی دھرنا کے شرکاء کے مطالبات کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکاری ہیں جو کہ قابل افسوس، قابل مذمت اور قابل گرفت عمل ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایف سی سول فورس نہیں اور ایف سی حکام نے امن وامان کے نام پر سول انتظامیہ کے اختیارات پر قابض ہوکر ہر طرف من مانی شروع کررکھی ہے ایف سی کے آنے کے بعد امن وامان میں بہتری آنے کی بجائے لاقانونیت اور بدامنی زیادہ ہوگئی ہے۔ زیارت شہر میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ اور احتجاجی جلسہ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسے کی صدارت ممتاز قبائلی رہنماء سردار محمد قاسم خان خان سارنگزئی نے کی جبکہ احتجاجی جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے دلاور خان، صاحبزادہ محب اللہ، مولوی نورالحق، مولوی جمیل دوتانی، پشتونخوامیپ کے میراوائس خان، نور محمد پانیزئی،پی ٹی ایم کے جمیل پشتون،فضل کاکڑ اور قبائلی رہنماء حاجی کریم خان پانیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمار ے شہدا کے جسد خاکی روڈ پر پڑے ہوئے ہیں اور ہمارے تمام عوام دن رات سراپا احتجاج ہیں اور ہمارے برحق مطالبات کے حق میں صوبے کے تمام غیور عوام نے آواز بلند کی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعلی اور ان کی حکومت ہمارے برحق مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے بے حسی کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن ہمارے مطالبات تسلیم کیئے بغیر احتجاج کو کسی صورت بھی کمزور نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایف سی فورس کیخلاف نہیں بلکہ ایف سی فورس کے غیر آئینی غیر قانونی اختیارات اور ان کے عوام دشمن رویہ اور عوام دشمن اقدامات کیخلاف ہیں۔ پشین میں زیارت دھرنا متاثرین کے مطالبات کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا اور سرخاب چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس سے پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا، اے این پی کے صوبائی نائب صدر حاجی اصغر علی ترین، عبید اللہ عابد، صادق کاکڑ، پی پی پی کے ضلع صدر شیر محمد ترین، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعد اللہ ترین، جماعت اسلامی کے حسین درانی، انجمن تاجران کے سید عبدالباری غرشین، دولت خان ترین،نصیب اللہ کلیوال، ٹرانسپورٹر ملک محمدرحیم کاکڑاور علی محمد کلیوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دھرنا متاثرین کے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید وسیع کیا جائیگا

Recent Posts

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

1 min ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

5 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

13 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

20 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

29 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

59 mins ago