ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کی طرح ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کا اجلاس 21 مارچ ہوگا اور شہریوں سے چاند نظر آجانے کی صورت میں شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔
تاہم یو اے ای کی فلکیاتی سوسائٹی نے پیشن گوئی کی ہے کہ امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا جب کہ عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہوگی۔یہ خبر بھی پڑھیں : رمضان کی آمد، امارات کے اسٹورز کا 10 ہزار اشیاء کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان
متحدہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی نے مزید بتایا کہ مملکت میں روزہ ساڑھے 13 گھنٹے سے لے کر 14 گھنٹے 13 منٹ تک ہوگا۔مملکت میں ہر سال کی طرح امسال بھی روزہ داروں کو کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی رعایت دی گئی ہے جب کہ رمضان کی آمد کی خوشی میں 10 ہزار اشیا کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…