سعد رفیق نے عمران خان کو سیاسی سمجھ بوجھ سے محروم قرار دیدیا


لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاسی سمجھ بوجھ سے محروم قرار دیدیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد آمد ہے، ببر شیر واپس آرہا ہے، ن لیگ کو موقع ملا تو نیا نظام عدل لائیں گے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اقامہ کی بنیاد پر نواز شریف کو نکالنا سازش تھی، پارٹی قائد واپس آکر نئے نظام انصاف کا خاکہ دیں گے۔
انہوں نےکہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوری کلچر لانا ہوگا، ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کو بدلا جائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دوران گفتگو عمران خان کو نشانے پر لے لیا اور کہا کہ عمران خان سیاسی سمجھ بوجھ سے محروم ہیں۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کیا نجات دہندہ ایسا ہوتا ہے جو لاشوں پر سیاست کرے، اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

6 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

20 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

44 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago