امارات نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

ابو ظبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو ٹیکسی سروس کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا۔ خلیج میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو

ٹیکسی سروس کے طور پر متعارف کروا رہے ہیں جو ماحول کو تحفظ فراہم کریں گی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی ٹیکسیاں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) کا کہنا ہے کہ عرب امارات میں ٹیکسیاں بھی سبز رنگ کی جارہی ہیں جبکہ تقریبا 50 فیصد ٹیکسیاں الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہیں۔ عرب ٹیکسی ٹرانسپورٹیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیخ سلطان ماجد حمد القاسمی نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ قدم امارات میں ٹیکسی استعمال کرنے والوں پسند آئے گا اور خدمت کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹیسلا گاڑیوں کے اجرا کا اعلان اس وقت کیا گیا جب نے 8 سے 17 مارچ تک ابوظہبی میں متعدد مقامات پر ورکشاپس، تقریبات اور انٹرایکٹو سرگرمیاں جاری ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

4 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

5 hours ago