اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج نے ریمارکس دیے کہ آج اگر عمران خان عدات نہیں آتے تو وارنٹ جاری کر دوں گا۔عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ پیش ہوئے۔
سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔جج نے ریمارکس دیے کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کر دوں گا، عدالتی اوقات کے دوران عمران خان آج نا آئے تو ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دوں گا۔
عدالت نے 12:30 تک سماعت میں وقفہ کر دیا ہے۔عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کے لیے عدالت نے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ…
پشاور: پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور خواجہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے 24 نومبر…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔ ورکرز اجلاس کے دوران…
سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…