شوگر ملز کیس کے فیصلوں سے میرے بچوں کے کاروبار کو نقصان پہنچا، شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں رمضان شوگر ملز کا ملازم ہوں نہ ہی کوئی عہدہ ہے، اس کیس کے فیصلوں سے میرے بچوں کے کاروبار کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے یہ بات آج منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے دوران کہی.

عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔بینکنگ کورٹ کے جج نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ الزام کیا ہے اور تفتیش کس مرحلے پر ہے؟جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کچھ اکاؤنٹس کھولے گئے جن میں خفیہ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

اس موقع پر شہباز شریف نے بتایا کہ ان کے خلاف پہلے اسی کیس میں نیب مکمل تفتیش کرچکا ہے۔ ایک ہی کیس کو دو ادارے نہیں دیکھ سکتے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی ہے، شہبازشریف نے جواب میں کہا کہ معاملے پر میری لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔ میں 2 سال جیل میں رہا ،یہ ایک سال پہلے جیل میں تفتیش کر چکے ہیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

48 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

56 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

59 mins ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago