عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے، وزیر قانون


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے۔اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی کو بلائے تو اسے پیش ہونا چاہیے، اسلام آباد پولیس عمران خان کو لینے گئی لیکن طاقت کا استعمال نہیں کیا، عمران خان کو خود کو پولیس کے حوالے کرنا چاہیے تھا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم عمران خان کو گرفتار کرنے سے گھبرا نہیں رہے اور ان کی گرفتاری کو دانستہ روک نہیں رہے، شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے انکوائری ہو پھر گرفتاری ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اعلی عدالتیں ترازو کے پلڑے برابر کریں، اگر نظام چلانا ہے تو تمام اداروں کو اپنے اپنے کام کرنے ہوں گے، ججز کو سوشل میڈیا کے دباٶ سے بالاتر ہو کہ سوچنا چاہیے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ یہ ملک چلے گا تو عمران خان کی سیاست چلے گی، لوگوں کو چور کہنے سے آپ کا دامن صاف نہیں ہو سکتا، سیاست دان بیٹھ کہ بات کریں ملک سنگین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

3 mins ago

رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کچہ بھونگ آپریشن میں بدنام…

14 mins ago

کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر میں دو کمسن بھائی کھلیتے ہوئے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں…

22 mins ago

کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت…

31 mins ago

کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل…

40 mins ago

‘دھوم 4’ میں رنبیرکپور کی انٹری، ابھیشیک بچن آؤٹ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور دھوم سیریز کی نئی فلم ‘ دھوم 4′ میں اداکار…

51 mins ago