ایران سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاملہ، سعودی وزیرخارجہ کی وضاحت آگئی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران سے سفارتی تعلقات بحالی کا مطلب ایران سے تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں . یادرہے کہ سعودی عرب اور ایران نے گذشتہ جمعہ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2016ء سے منقطع تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور 2 ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا .

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں . دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے .

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تمام باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں . اگلے 2 ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے . ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں .

. .

متعلقہ خبریں