پاکستان اورجرمنی کے درمیان تجارت کے حجم میں جولائی کے دوران اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اورجرمنی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات میں 12.02 فیصد جبکہ جرمنی سے درآمدات میں 21.47 فیصد کی نموہوئی ہے . اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو129.04 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.02 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 115.190 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا .

جون کے مقابلہ میں جولائی میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات میں 12.63 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے،جون 2021 میں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم145.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مالی سال 2021 میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو1.511 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا . سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی سے درآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 21.47 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی 2021 میں جرمنی سے 96.32 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال جولائی میں جرمنی سے درآمدات پر79.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، گزشتہ مالی سال کے دوران جرمنی سے مجموعی درآمدات کاحجم 1.148 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا . . .

متعلقہ خبریں