بھارتی سفارتکاروں کا افغانستان سے انخلاء، سوشل میڈیا میدان میں آگیا، میمز کی بھرمار ہوگئی

کابل (قدرت روزنامہ)افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے بعد بھارتی سفارت کاروں اور مبینہ ’را‘ ایجنٹوں کا انخلا کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بھارتی سفارت کاروں کے انخلا کی بھارتی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے۔ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانے سے تمام بھارتی عملے کو واپس بلا لیا گیا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی ہے اور صارفین بھارت کی افغانستان میں صورتحال کا خوب مذاق اڑا تے رہے،ٹوئٹر پر ایک صارف نے قندھار میں بند بھارتی

قونصل خانے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تیار شدہ (فرنشڈ) گھر کرائے کے لیے دستیاب ہے۔ ایک صارف نے غالباً کسی بھارتی فلم کا منظر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی عملے کی روانگی پر طنز کیا ہے، تصویر میں متعدد افراد آنکھیں چرائے جارہے ہیں اور تصویر پر لکھا کہ آنکھیں مت ملاؤ، بس چلتے جاؤ۔ ایک صارف نے بھارتی اداکار منوج باجپائی کی کسی فلم کا منظر پوسٹ کیا ہے جس میں وہ چادر ڈھک کر منہ چھپاتے ہوئے فرار ہورہے ہیں،صارف نے اس منظر کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے عملے اور دہشت گردوں کے فرار ہونے سے ملایا ہے۔ایک صارف نے بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ زخمی حالت میں موجود ہیں اور تصویر پہ لکھا کہ مجھ میں تو طاقت ہی نہیں بچی کچھ کرنے کی،صارف نے اس صورت حال کو افغانستان میں بھارتی فوج کی صورت حال سے تعبیر کیا ہے۔ایک اور صارف نیبالی وڈ فلم گینگ آف واسع پور کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں منوج باجپائی دیگر ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسلحے سمیت فرار ہورہے ہیں، صارف نے اس منظر کو افغانستان سے بھارت کے فرار سے تعبیر کیا ہے۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

3 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

17 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

41 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

58 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago