نوشہرہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو بیج بویا تھا آج ہم اس کی فصل کاٹ رہے ہیں۔
نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر 10 سال اور وفاق پر 4 سال فتنے اور بربادی کی حکومت مسلط تھی، جو عمران خان کو لایا تھا اس نے ساتھ چھوڑ دیا تو ان کے اوسان خطا ہو گئے، ایک سال امریکا کی سازش کا واویلا کیا، جب ہوش ٹھکانے آیا تو زخموں پر پلستر چڑھا لیا۔
امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو معاشی دیوالیہ بنا دیا، ان کے 10 سالوں نے خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا، صوبے کے سرکاری ملازمین کو تحریک انصاف کے رہنما اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے تھے، مزدوروں کو معاشی بدحالی میں دھکیلنے کیلئے آئی ایم ایف کے ملازم تیمور سلیم جھگڑا کو وزیر خزانہ بنایا۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…