سانولے رنگ کی وجہ سے انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آمنہ الیاس


کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ رنگ گورا نہ ہونے کہ وجہ سے اُن جیسے اداکاروں کو انڈسٹری میں امتیازی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حال ہی میں خوبرو اداکارہ آمنہ الیاس ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کے پروگرام دی ٹاک ٹاک شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات سمیت کئی موضوعات پر بات کی۔
آمنہ الیاس نے انکشا ف کیا کہ اپنے گہرے رنگ کی وجہ سے انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی مرتبہ امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم ہماری انڈسٹری میں دیکھیں تو ہر اداکار اور اداکارہ گورے لمبے اور ایک جیسے دکھائی دیں گے کیونکہ ہم نے خوبصورتی کے معیار طے کر رکھے ہیں۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ رنگ کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی رنگت اسکرین پر ساتھی اداکار کی رنگت سے ملتی ہوئی نظر نہیں آتی تھی۔

تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں اداکاری کا موقع ملا جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ ڈراموں سے زیادہ فلمیں کرتی ہیں۔یاد رہے کہ جلد آمنہ الیاس اور عفان وحید کی فلم مستانی پاکستان کے ساتھ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Recent Posts

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

3 mins ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

5 mins ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

16 mins ago

سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ…

23 mins ago

سوزوکی ’آلٹو ‘ کی تازہ قیمت جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند روز میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے…

31 mins ago

گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک زبردست کمی، وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں…

39 mins ago