توشہ خانہ کے تحائف قومی ملکیت ، کسی کی ذاتی نہیں، کم قیمت پر خریداری شرعاً ناجائز ہے،مفتیان کرام کا فتویٰ جاری


لاہور (قدرت روزنامہ)دارالعلوم جامعہ نعمیہ کےمفتیان کرام نے توشہ خانہ کے مروجہ قوانین کو غیر شرعیقرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کیا ہے کہ توشہ خانہ سے کم قیمت پر تحائف خریدنا شرعی لحاظ سے جائز ہیں، حکومتی عہدے پر فائز کسی شخص کو ملنےوالا تحفہ اپنی ملکیت میں رکھنے پر رسول اللہ ﷺ نے سخت تنبیہ فرمائی ،
لہذا حکومتی عہدیداروں کو ملنے والے تحائف خواہ چھوٹے ہوں یا بڑے وہ ریاست کی ملکیت ہونگے اور ریاستی خزانے میں جمع کروانا ہونگے ، حکومتی ذمہ داران کا پنی ملکیت میں رکھنا یا اس کی بیس فیصد یا پچاس فیصد قیمت دے کر لے لینا جائز نہیں ، اگر کوئی حاکم یا حکومتی عہدیدار اس تحفہ کو چھپالے تو ایسا کرنا ناجائز اور حرام اور قابل گرفت عمل ہے ۔
توشہ خانہ کے تحائف ملک وقوم کی امانت ہیں ، عوامی فلاح وبہبود پر ہی خرچ ہونے چاہیں ، توشہ خانہ اشیا کو کم قیمت پر لینا امانت میں خیانت کے مترادف ہے اور خیانت کرنیوالے روز محشر جوابدہ ہونگے
شرعی فتویٰ جاری کرنیوالوں میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی، شیخ الفقہ مفتی محمد عمران حنفی ، مفتی محمد ندیم قمر، مفتی محمد عارف حسین، مفتی فیصل ندیم شازلی شامل تھے ، فتویٰ میںمزید کہا گیا کہ احادیچ مبارکہ کے مطابق حکومتی عہدیداروں کو ملنے والے تحائف ریاست کے خزانہ میں جمع ہونگے ، فتویٰ کے مطابق سربراہان مملکت ، وزرا ودیگر حکومتی سرکاری عہدیداران کو غیر ملکی دوروں سے ملنے والے تحائف کو بیس فیصد یا پچاس فیصد رقم پر خریدنے کا ملکی قانون شرعاً درست نہیں ہے

Recent Posts

آزاد کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر پی پی اور پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں پُرتشدد مظاہروں اور…

9 mins ago

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی میں منشیات کے دو مرکزی ڈیلر گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوکین کے دو مرکزی…

20 mins ago

سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں کویت،…

23 mins ago

سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں وسیع پیمانے پر درآمدات اور کھپت کی نسبت رسد بڑھنے سے سولر…

36 mins ago

گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ، ایک دوسرے کو دھمکیاں

پشاور / ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

42 mins ago

نادیدہ قوتیں مزاحمتی ذمہ داران و کارکنان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، رہنما بلوچ یکجہتی کمیٹی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں ہم اور ہماری تحریک بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر ذمہ دار و…

1 hour ago