آئمہ بیگ نے اپنا نام استعمال کرنے پر پاک فیسٹ کے منتظمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 
لاہور(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاک فیسٹ کنسرٹ کے منتظمین کو ان کا نام استعمال کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا .

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ پلیٹ فارم انسٹاگرام سٹوری پر آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ "وہ پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سےپاک فیسٹ کے کنسرٹ میں جانے سے انکار کرچکی تھیں لیکن پھر بھی ان کے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے گئے" .

گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ"

میرے انکار کے بعد پروگرام کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کرکے پیسے بنائے . منتظمین نے میرے مداحوں کو گمراہ کیا ہے اور وہ مداح میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے تھے، انہوں نے آرگنائزروں سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کو درست کیا جائے اور میرا نام استعمال نہ کیا جائے" .

. .

متعلقہ خبریں