لاہور (قدرت روزنامہ)فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگرچہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن میرے نزدیک ویرات کوہلی اس موازنے میں اونچے درجے پر ہیں۔دوحا میں جاری لیجنڈ کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کی خاتون صحافی نے ایشیا لائنز کے محمد عامر سے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پرفارمنس اوردونوں کے درمیان کیے جانے والے موازنے پر سوال کیا۔
جس کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ اس وقت دونوں ہی بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں لیکن آپ اگر شروع سے دیکھیں تو میں ہمیشہ ویرات کوہلی کو اونچے درجے پر رکھتا ہوں کیوں کہ جو کامیابی اپنے کیرئیر کے دوران ویرات کوہلی نے حاصل کی مجھے نہیں لگتا کوئی بھی کھلاڑی اس لیول پر جاسکتا ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ ویرات جب بھی دباؤ میں ہوتے ہیں تو وہ لوگوں کی جانب سے ملنے والا چیلنج قبول کرتے ہیں یہی ویرات کی سب سے بڑی خوبی ہے، ورلڈکپ سے قبل ویرات کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن اس کے بعد ویرات نے ورلڈکپ میں پرفارمنس دی، پھر ان کی ٹیسٹ سنچری پر تنقید کی جارہی تھی جس کے بعد ویرات نے ٹیسٹ سنچری بھی کردکھائی لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ ویرات کوہلی کا کسی بھی کھلاڑی سے کوئی موازنہ نہیں بنتا وہ ایک لیجنڈ پلیئر ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…