پولیس اور رینجرز گرفتاری کیلیے عمران خان کے گھر میں داخل، کارکن پسپا ہوگئے


لاہور: توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس اور رینجرز عمران خان کے گھر میں داخل ہوگئی، اس سے قبل پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں پی ٹی آئی کارکن اور اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متعدد کو گرفتار کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ہمراہ لاہور پولیس کی بھاری نفری بھی عمران خان کے گھر کے باہر ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری بکتر بند گاڑی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ آئے ہیں۔

پہلے سے موجود وہاں کارکنوں نے گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے واٹر کینن گاڑیاں بھی طلب کیں جن سے کارکنوں پر پانی پھینکا گیا جب کہ مزاحمت کرتے ہوئے کارکنوں ںے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

دوسری جانب کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچی ہوئی ہے اور پولیس کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور شدید نعرے بازی کررہے ہیں تاہم پولیس انہیں کامیاب ہونے نہیں دے رہی۔

پولیس کی زمان پارک کی جانب پیش قدمی جاری ہے، پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری ڈھال اور دیگر آلات کے ساتھ کارکنوں کو مسلسل دھکیلتے ہوئے آگے کی جانب رواں دواں ہے۔ پولیس نے کارکنوں کے بیس کیمپ اکھاڑ دیے۔

پولیس کے دو افسران نے گرفتاری کا نوٹس وصول کروانے کے لیے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ پلے کارڈز پر نوٹس وصول کروانے کے حوالے سے تحریر موجود ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہم وارنٹ کی تعمیل اور عمران خان کو گرفتار کرنے آئے ہیں۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہیں تو ہمیں دکھائیں، عمران اسماعیل
پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل زمان پارک جانے کے لئے مال روڈ پر پہنچ گئے تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے، فواد چوہدری اور دیگر قانونی ماہرین عدالت سے رجوع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے، مریم نواز لیول پلینگ فیلڈ مانگ رہی ہیں، ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے بس ہم خان صاحب سے ملنے جانا چاہتے ہیں لیکن جانے نہیں دیا جارہا ہے اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ہمارے پانچ کارکنان زخمی ہوچکے ہیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے اریسٹ وارنٹ ہیں تو ہمیں دیں خان صاحب اپنے وکلاء سے مشاورت کریں گے لیکن یہ رویہ ٹھیک نہیں، پولیس نے اگر یہی رویہ رکھا تو حالات خراب ہوں گے جب کہ ہم کوئی خلاف قانون کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔
زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی سازش ہو رہی ہے، مسرت چیمہ
رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ آج زمان پارک کو ماڈل ٹاؤن بنانے کی سازش ہو رہی ہے تاکہ مریم صفدر کی انا کی تسکین مل سکے، یہ لوگ عمران خان کو ڈیتھ ٹریپ میں کچہری بلانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی سازش کرسکیں، اب یہ لوگ گرفتار کرکے سلو پوائزن کرنا چاہتے ہیں، یہ گرفتاری نہیں قتل کی سازش ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد زخمی
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے پتھراؤ اور مزاحمت سے ڈی آئی جی اسلام آباد زخمی ہوئے جبکہ دوسری طرف سے کارکنان نے آکر پولیس اہلکاروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے اسلام آباد اور لاہور پولیس کے دو دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عمران خان گھر پر موجود نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گرفتاری کے لیے آنے والے اہلکاروں کو آگاہ کیا کہ عمران خان گھر پر موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے ہوسکتا ہے کہ عمران خان رضاکارانہ گرفتاری دے دیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ اور مزاحمت کے بعد پولیس کی مزید نفری اور تازہ دم دستے زمان پارک پہنچے۔ اہلکاروں کی شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی کے مختلف مقامات پر جمع ہونے والے کارکنان منتشر ہوئے۔صورت حال کشیدہ ہونے کے بعد رینجرز کی نفری زمان پارک پہنچی جبکہ انتظامیہ نے عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس منقطع کردی۔
زمان پارک کے اطراف ہیلی کاپٹر کی پرواز
زمان پارک کے باہر حالات کی نگرانی کیلیے اطراف میں ہیلی کاپٹر کی پرواز جاری ہے، ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کی پرواز حالات پر نظر رکھنے کیلیے کی جارہی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

53 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago