کورونا کے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگادی۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔این سی او سی نے وزیراعظم کو بتایا کہ وباء کے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت اور ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریبات کی اجازت صرف آؤٹ ڈور اور 300 افراد تک کی شرکت سے مشروط ہے۔این سی او سی نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ ان ڈور جم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ منتخب اضلاع میں 4 تا 12ستمبر تک اضافی این پی آئیز (Non pharmaceutical Interventions) نافذ کی جائیں گی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع کے لیے این پی آئیز کا جائزہ لیا ہے، بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، خانیوال، فیصل آباد، بھکر، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں اضافی این پی آئیز کا نفاذ کیا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اضافی این پی آئیز کا نفاذ خیبرپختونخوا کے ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، صوابی، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، ایبٹ آباد، پشاور میں بھی ہوگا۔این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اضافی این پی آئیز کا نفاذ ہوگا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

48 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

56 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

58 mins ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago