میں نے 10 سال بڑی طلاق یافتہ خاتون سے شادی کی کیونکہ۔۔۔ پاکستانی نوجوان نے 3 بچوں کی ماں سے شادی کیوں کی؟
شادی کے لیے شہباز نے جن خاتون کا انتخاب کیا وہ کوئی کنواری دوشیزہ نہیں بلکہ ایک طلاق یافتہ اور 3 بچوں کی ماں ہیں اور شہباز سے 10 سال بڑی بھی ہیں-شہباز کی منتخب کردہ دلہن میں موجود یہ تینوں حقائق وہ ہیں جو ہمارے معاشرے کی کسی خاتون میں موجود ہوں تو اس کی دوبارہ شادی تقریباً ناممکن تصور کی جاتی ہے-جب شہباز سے پوچھا گیا کہ انہوں نے شادی کے لیے ایسی خاتون کا انتخاب کیوں کیا تو اس نوجوان کا جواب واقعی دل دہلا دینے والا اور متاثر کن تھاانہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ کام 'سنت' کے لیے کیا . جس طرح حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے شادی کی- وہ ان کے نقش قدم پر چلنا چاہتے تھے . انہوں نے کہا کہ آج میں نے سنت مکمل کی . جب یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین کا ردعمل خوش آئند تھا . اور صارفین نے اپنے تبصروں سے شہباز کے اس عمل کو خوب سراہا-شہباز کا جرات مندانہ اقدام نہ صرف تمام لوگوں کے لیے حوصلہ افزا تھا بلکہ ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزا تھا جو ایسا کرنا چاہتے ہیں لیکن معاشرے کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں . شہباز کے پاس اپنے آپ کو معاشرے کے طعنوں سے دور رکھنے کا ایک آسان راستہ موجود تھا، لیکن اس نے آسان راستہ منتخب کرنے کے بجائے صحیح راستہ منتخب کیا . اس نے نہ صرف اس عورت کا ہاتھ تھام لیا بلکہ اس کی تین بیٹیوں کو بھی پورے دل سے گلے لگا لیا . ہم شہباز اور ان کی اہلیہ کی خوشگوار ازدواجی کے لیے دعا کرتے ہیں اور یہ محبت، پیار اور قبولیت ہمارے معاشرے میں مزید غالب رہے . . .