سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نےپاکستان واپسی کےلئے مشاورت شروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہائی باخبر ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اکتوبر کے وسط یا آخرہفتے میں پاکستان واپس آسکتے ہیں۔ نوازشریف نے اس حوالے سے شریف خاندان اور
مسلم لیگ (ن)کی پارٹی قیادت سے مشاورت شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں نوازشریف واپس آتے ہی گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے اور اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کریں گے۔ جبکہ اس دوران مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت ملک بھر میں سیاسی تحریک کو تیز کردے گی۔ میاں نوازشریف کی واپسی کا مقصد آئندہ الیکشن میںکامیابی کےلئے اپنی جماعت کو متحرک اور فعال بنانا ہے جس کےلئے سینئر پارٹی رہنمائوں کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانےکا امکان ہے۔واضح رہے کہ میاں نوازشریف اکتوبر 2019میں علاج کے سلسلے میں جیل سے چار ہفتوں کی ضمانت سے رہا ہوکر لندن چلے گئے تھےتاہم اس کے بعد وہ دوبارہ پاکستان واپس نہیں آئے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

5 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

5 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

5 hours ago