لاہور کی سڑکوں پر تعمیر اور تخریب کا مقابلہ جاری ہے، خرم دستگیر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر تعمیر اور تخریب کا مقابلہ جاری ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی نے خرم دستگیر سے سوال کیا کہ کیا لاہور میں عمران خان کے گھر کی بجلی بند کر رہے ہیں؟
اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم تو بجلی بند نہیں کر رہے تاہم انہوں نے خود ہی پٹرول بم سے ایک ٹرانسفارمر اڑا دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کی بجلی کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، ایران سے اضافی 100میگاواٹ بجلی درآمد کا معاہدہ ہوگیا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ اب گوادر کو 24 گھنٹے بجلی ملے گی، جلد وزیراعظم افتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اپنے اطراف ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ تھر سے بجلی ترسیل کے لیے بھی ترسیلی لائن بنا رہے ہیں، بھاشا ڈیم کی بجلی اٹھانے کے لیے بھی مانسہرہ میں بڑا گرڈ اسٹیشن بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات کی ہے، بتایا کہ آلودگی میں پاکستان کا کردار بہت کم ہے مگر پاکستان اس کے نقصانات بہت زیادہ اٹھا رہا ہے۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

2 hours ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

2 hours ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

2 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

2 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

3 hours ago