’امریکہ سے دوستی کا معیار سی پیک کا خاتمہ ہے ‘مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز دعویٰ

مانسہرہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوستی کا معیار سی پیک کا خاتمہ ہے،بلاول بھٹو نے امریکہ جانے سے متعلق مجھ سے مشورہ نہیں کیا،اگر پیپلز پارٹی  اپنی غلطی کا احساس کر لے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے،آزادانہ انتخابات کیلئے ہر پاکستانی کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔

مدرسہ سراج العلوم مانسہرہ میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ  پاکستان کےحکمرانوں کاقبلہ امریکہ ہے،ہماری معیشت پرآئی ایم ایف،ورلڈ بینک اورایف اے ٹی ایف نےقبضہ کررکھاہے، ہمیں آئے روز قرضوں میں دھکیلتے ہیں اور ہمیں اپنے اثاثے گروی رکھنے پڑتے ہیں،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ پر لائے تھے لیکن موجودہ حکمرانوں نے اسے دوبارہ اس میں داخل کر دیا ہے اور اس کے لیے قانون سازی بھی کر لی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں کبھی بھی الیکشن آزادانہ طور پر نہیں ہوئے ان میں بیوروکریسی اور فوج مداخلت کرتی ہے، فوج کو سرحدوں  پر دیکھنا چاہتے ہیں، ان کا کام پولیس کے ساتھ کھڑا ہونا نہیں ہے ،فوج ہمارے لئے قابل احترام اور محترم ہے اور اس کا کام ملکی سرحدات کا دفاع کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو باصلاحیت ہونا چاہیے،عمران خان اور اس کے ساتھیوں میں کوئی بھی صلاحیت موجود نہیں ہے عالمی مالیاتی اداروں امریکہ اور یورپ کے محتاج ہو چکے ہیں کہ ہم اپنے معدنی خزانوں کواستعمال میں نہیں لا سکتے،نواز شریف ہویا زرداری، ہم ان کے ساتھ ملکی استحکام اور سالمیت پرکسی قسم کی سودا بازی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مولانا فضل الرحمان نے ز لفی بخاری کے اسرائیل سے رابطوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ منافقت ہے،یہ حکومت چارپوائنٹ پر لائی گئی ہے جس میں اسرائیل کو تسلیم کرنا،تحفظ ناموس رسالتﷺ قانون کو ختم کرنا،سی پیک کا خاتمہ اور  قرآن و سنت کے خلاف بل لانا ہے ، جنرل مشرف کے دور میں ہمارا جسم ہماری مرضی، عورت کے حقوق کی باتیں کی گئیں، یہ مغرب کی نقالی کرتے ہیں جب کہ دین اسلام عورت اور بچوں کومکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، اس قسم کی قانون سازی ہم نہیں کرنے دیں گے ۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

3 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

3 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

3 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

3 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

3 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

3 hours ago