صورتحال بہت خراب ہے ، یاسمین راشد اور صدر علوی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی اعجاز شاہ کے بعد صدر عارف علوی کے ساتھ مبینہ گفتگو کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔
منظر عام پر آنے والی آڈیو میں یاسمین راشد کہہ رہی ہیں کہ سر یہاں پر صورت حال پر بہت خراب ہے، ہمارے ورکرز نے پیٹرول بم پھینکنا شروع کردیے ہیں، اس سے پہلے کہ خون خرابہ ہو، میرا خیال ہے آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔صدر عارف علوی جواب میں کہہ رہے ہیں کہ میں نے بات کر لی ہے۔

یاسمین راشد: آپ ان سے کہہ دیں کہ میں بات کر لیتا ہوں عمران خان سے جس پر صدر عارف علوی کہتے ہیں میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں۔
یاسمین راشد: دیکھیں کچھ مر جائیں گے، صورت حال اتنی بری ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہو جائیں گے، کچھ پولیس والے مر جائیں گے۔
یاسمین راشد: میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں کہ give in، باقی آپ کی مرضی۔
یاسمین راشد: ابھی رینجرز وہاں پر ہے، پیٹرول بم چل رہے ہیں، ان کی واٹر کینن کو آگ لگ گئی ہے، میں تو باہر ہوں۔
صدر عارف علوی: میں اسد عمر سے بات کرتا ہوں۔
یاسمین راشد: آپ شاہ صاحب (شاہ محمود قریشی) سے بھی بات کر لیں وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد کی اعجاز شاہ کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ اعجاز شاہ کو کہہ رہی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے بندے لیکر پہنچو۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

5 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

7 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

7 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

7 hours ago