عمران کی گرفتاری کے نوٹس عدالتوں سے جاری ہوئے، میں کچھ نہیں کررہا: وزیراعظم شہبازشریف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے نوٹس عدالتوں سے جاری ہوئے اور اس سلسلے میں وہ کچھ نہیں کررہے۔سی پی این ای کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کا سامنا ہے، پاکستان کو معاشی، خارجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم دیوالیہ پن کا جو خوف تھا وہ ختم ہوگیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے حکومت کے خاتمےکے خوف سے آئی ایم ایف کے معاہدےکی دھجیاں اڑائیں، آئی ایم ایف نےہماری حکومت کو کہا کہ معاہدے کو من و عن ماننا ہوگا، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہوجائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاثر تھا شہباز شریف حکومت نہیں چلا سکےگا لیکن ہم آگے بڑھ رہے ہیں، الیکشن وقت پرہوں گے تو آئین، قانون اور ریاست جاندار ہوگی، ملک آگے چلے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرالیا، غریبوں کے گھر کو گرادیا، حکومت نے توشہ خانہ سے متعلق نئے قوانین بنائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مردم شماری کا آغاز ہوچکا، فنڈز مہیا کردیےگئے، صوبائی حکومتوں نے مردم شماری میں حصہ ڈالنا ہے، صوبائی حکومت کے مردم شماری سے متعلق تحفظات ہیں، انہوں نےکہا تحفظات دور کریں گے تو آگے چلیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے ایشوز سے متعلق گورنر نے لکھ کردیا ہے، 2 صوبوں میں الیکشن ہورہے ہیں، 2 میں نہیں، اس کے نتائج وقت بتائے گا، کوئی پارٹی الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی۔
عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک شخص خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران خان اس وقت بیماری، بزرگی اور لاچاری کا واویلا کر رہے ہیں، عدالتوں پردھاوے اور ججز پرفقرےکسے جارہے ہیں، نواز شریف روز عدالت جاتے تھے، ان پر جعلی کیسز بنائے گئے تھے، کبھی کسی نے کہا کہ میں نہیں پیش ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں تو کچھ نہیں کررہا،گرفتاری کے نوٹس عدالتوں سےجاری ہورہے ہیں، ایک شخص جو خود کرتا تھا اس کا الزام ہمیں دے رہا ہے، آج عمران خان کہتا ہےکہ میں ایماندار ہوں تو سب سے بڑا جھوٹ ہے، عمران خان نے حکومت کے خاتمے کے خوف سے آئی ایم ایف کے معاہدے کی دھجیاں اڑائیں۔

Recent Posts

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 mins ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

55 mins ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

1 hour ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

1 hour ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

2 hours ago