نیا پاکستان غریبوں کے گلے دبا کر بھی نہیں بن سکتا: راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بٹن دبا کر نہیں بن سکتا تو غریبوں کے گلے دبا کر بھی نہیں بن سکتا۔وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایک بیان کے ذریعے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے تو ذہن سے ’میں‘ اور انتقام نکالیں۔

راجہ پرویز اشرف نے عمران خان کو مخاطب ہو کر مزید کہا کہ وزیرِ اعظم صاحب کی ساری تقریر کا مقصد اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا تھا۔

سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو روزگار دیا، خان صاحب نے چھین لیا، برسرِ اقتدار آتے ہی سرکاری اداروں سے نکالے گئے افراد کو بحال کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان پراپرٹی، ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپو 2021ء کی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بٹن دبا کر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، یہ جدوجہد کا نام ہے، سسٹم بدلنے میں وقت لگے گا، پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago