ہاتھی اور بھینس کی انوکھی دوستی کے سوشل میڈیاپرچرچے۔۔ویڈیووائرل

(قدرت روزنامہ)جنگلی حیات کی بہبود اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی کینیا کی شیلڈرک وائلڈ لائف نامی آرگنائزیشن کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہاتھی اور بھینس کی گہری اور انوکھی دوستی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی اپنی سونڈ اور بھینس اپنے سینگ کی مدد سے ایک دوسرے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور بات چیت کررہے
ہیں۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’بھینس اور اس کا ساتھی دوست دونوں یتیم جانور ہیں جنہیں ہم نے اس جنگل میں ایک نئی زندگی دی ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’عام طور پر ہاتھی اور بھینس کی دوستی نہیں ہوتی لیکن ان کی دوستی دیکھ کر ہم حیران ہیں کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت ہی محبت سے رہتے ہیں۔‘اس ویڈیو کو یکم ستمبر کو شیئر کیا گیا تھا اور اب تک 11 ہزار سے زائد افراد یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

33 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

42 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

48 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

50 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

57 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

58 mins ago