ہائیکورٹ کی مہلت ختم، عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز الرٹ، پی ٹی آئی کارکن بھی جمع

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ملی مہلت ختم ہوگئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق زمان پارک کے قریب پانچ اضلاع کی پولیس اور رینجرز کی سات کمپنیاں الرٹ ہیں اور نئی ہدایات کی منتظر ہیں .

ادھر پولیس کے پیچھے ہٹنےکے بعد کارکن پہلے سے بڑی تعداد میں جمع ہوگئے، عمران خان کے گھر کے قریب کھلے میدان میں خیمے لگالیے گئے، ڈنڈوں، کنچوں اور غلیلوں کا بڑا ذخیرہ بھی جمع کرلیا . یاد رہے گزشتہ روز عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن آج صبح 10 بجے تک روکنےکا حکم دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں