لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسے سے روک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسے سےروک دیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق دورانِ سماعت آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے .

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ درخواست گزار فواد چوہدری کِدھر ہیں؟فواد چوہدری کے وکیل نے جواب دیا کہ وہ راستے میں ہیں . جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا کہ 10 بجے کا وقت تھا، وہ یہاں کیوں نہیں ہیں؟ کیا یہ ان کی سنجیدگی ہے کہ وہ 10 بجے یہاں موجود نہیں ہیں، مجھے تو اس سارے ایشو میں مسئلہ ہی کوئی نہیں لگتا، سب قانون میں ہے، دونوں جانب سے کوئی قانون نہیں پڑھتا، دوسری باتیں کرتے رہتے ہیں، یہ سارے مسائل قانون نہ پڑھنے کی وجہ سے ہیں، آج ہم سب مل کر قانون پڑھیں گے، دونوں جانب سے سسٹم کو جام کیا ہوا ہے، ایشو وارنٹ کا ہے . لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی کے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا کہ کبھی آپ لاہور ہائی کورٹ آتے ہیں کبھی اسلام آباد ہائی کورٹ جاتے ہیں، آپ کومعلوم ہی نہیں کہ جانا کہاں ہے، بس قانون کو فالو کرنا ہے . اس موقع پر فواد چوہدری کمرۂ عدالت میں آ گئے . عدالت نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ قانون پر عمل نہیں کر رہے، ساری قوم کو مصیبت میں ڈالا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں