لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کردی


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔فواد چودھری کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کدھر ہیں 10 بجے کا ٹائم تھا یہ آپکی سنجیدگی ہے کہ درخواست گزار عدالت میں نہیں ہے۔وکیل فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فیصلہ محفوظ ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکشن 76 پڑھیں یہ تو کوئی معاملہ ہے ہی نہیں. جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس لیے ہے کہ کوئی قانون نہیں پڑھتا بس باتیں کرتے ہیں ۔
عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ ہر چیز کا حل قانون اور آئین میں موجود ہے ۔فریقین نے پورے سسٹم کو جام کیا ہوا ہے ۔ کبھی آپ اس عدالت میں آتے ہیں کبھی آپ اسلام آباد ہائیکورٹ جاتے ہیں۔فواد چوہدری کے وکیل موقف اختیار کیا کہ یہ سیاسی معاملہ بن چکا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ دونوں پارٹیوں نے ہی بنایا ہے بس قانون کو فالو کرنے کی ضرورت ہے۔ ساری قوم کو مصیبت ڈالی ہوئی ہے۔
عدالت نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ سیکیورٹی کا کیا معاملہ ہے جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ بڑا سنجیدہ ہے۔ عمران خان اسلام آباد کی 4 عدالتوں میں پیش ہوئے پانچویں میں نہیں ہوئے۔ ایف ایٹ عدالت میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی 100 فیصد کنفرم معلومات تھیں ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سسٹم میں سیکیورٹی لینے کا قانون موجود ہے سیکیورٹی لینے کا ایک پراپر پروسیجر موجود ہےعمران خان چار عدالتوں میں پیش ہوئے لیکن ایک عدالت ایف 8 کچہری میں پیش نہیں ہوئے۔
وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے اپنا موقف عدالت کے سامنے رکھا تھا کہ سکیورٹی خدشات ہیں جن کے باعث ایف 8 کچہری کی عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ہم کسی ایک کا بھی نقصان نہیں چاہتےہم سمجھتے ہیں کہ شہر کا کوئی بھی علاقہ نوگوایریا نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ انکوائری طلب ہے کہ دونوں طرف سے بدنیتی شامل تھی یا نہیں۔
عدالت نے فواد چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں ۔ اپکو پالیسی فراہم کرتے ہیں اس پر اپلائی کریں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آیا گیا ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میں نے وارنٹ کے معاملے کو ٹچ نہیں کیا لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے وارنٹس پر عملدرآمد نہیں روکا ۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

3 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

9 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

24 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

32 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

39 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

45 mins ago